مسی ساگا، اونٹاریو — ضروری معلومات، آسان زبان میں۔+1 647 449 4667   · اونٹاریو، کینیڈا
قانونی معاملہ سمجھنا مشکل نہیں ہونا چاہیے

قانونی سوال ہیں؟ یہیں سے آغاز کریں۔

علیحدگی ہو، بچوں کی ذمہ داریوں کا سوال ہو یا کینیڈا میں رہنے کے بارے میں کوئی الجھن — پہلے درست معلومات حاصل کیجیے۔
یہاں آپ کو سرکاری معلومات، مفت قانونی امداد اور کم خرچ خدمات کے معتبر ذرائع ملیں گے، تاکہ آپ سوچ سمجھ کر اگلا فیصلہ کر سکیں۔

مسی ساگا سے ایک کاوش، معلومات تک آسان رسائی کے لیے۔

ایک خاندان سرسبز محلے کے راستے سے اپنے گھر کی طرف جا رہا ہے۔
مدد کے کئی ذرائع ہیں۔اپنی ضرورت کے مطابق تلاش کیجیے۔
آسان زبان میں ضروری معلومات
پہلے مفت اور کم خرچ خدمات
آپ کی ضرورت، ہماری توجہ
کس بارے میں معلومات چاہیے؟

آپ کو کس معاملے میں مدد درکار ہے؟

قانونی اصطلاحات معلوم ہونا ضروری نہیں۔
نیچے وہ موضوع منتخب کیجیے جو آپ کے معاملے سے متعلق ہے۔

01 / خاندانی معاملات

علیحدگی، بچے اور مالی ذمہ داریاں

علیحدگی یا طلاق کے بعد بچوں، نان نفقے اور دیگر خاندانی معاملات کو سمجھنے کے لیے اونٹاریو کے معتبر ذرائع دیکھیے۔

علیحدگی اور طلاقبچوں کے معاملات اور نان نفقہباہمی اختلافات کا حل
02 / امیگریشن

کینیڈا آنے یا یہاں رہنے کے سوالات

ویزا، امیگریشن حیثیت یا خاندان کی اسپانسرشپ سے متعلق سرکاری معلومات دیکھیے۔ پیشہ ورانہ مدد چاہیے تو نمائندے کا مجاز ہونا بھی جانچیے۔

کینیڈا آمدخاندانی اسپانسرشپرہائشی حیثیت اور ضروری کارروائی
یہ ویب سائٹ آپ کے کس کام آ سکتی ہے؟

سمجھیے کہ کس سے رابطہ کرنا ہے۔

قانونی مسئلے میں اکثر پہلی مشکل یہی ہوتی ہے کہ پوچھیں کس سے۔ ہم متعلقہ معلومات اور معتبر اداروں کے لنکس ایک جگہ جمع کرتے ہیں، تاکہ آپ کو تلاش میں آسانی ہو۔

01

متعلقہ معلومات پڑھیے

اپنے معاملے سے متعلق صفحہ دیکھیے۔ اس سے اندازہ ہوگا کہ کون سے سوال پوچھنے ہیں اور کب وکیل یا دوسرے مجاز ماہر سے مشورہ ضروری ہے۔

02

مفت مدد کے بارے میں معلوم کیجیے

قانونی امداد اور کم خرچ خدمات کی شرائط دیکھیے۔ فیس دینے سے پہلے معلوم کر لیں کہ کیا آپ کسی مفت سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

03

مناسب ادارے یا ماہر سے رابطہ کیجیے

خدمت کا دائرہ، خرچ اور اپنے معاملے کی نوعیت دیکھ کر متعلقہ ادارے یا مجاز ماہر سے براہِ راست بات کیجیے۔

PeopleLaw کا مقصد

آپ کی ضرورت اور بجٹ کو سامنے رکھ کر۔

قانونی سوال صرف کاغذی کارروائی نہیں ہوتا؛ اس کا تعلق آپ کے گھر، خاندان اور مستقبل سے ہو سکتا ہے۔ اسی لیے ہماری کوشش ہے کہ ضروری معلومات سمجھنے اور ڈھونڈنے میں آسان ہوں۔

✓

سادہ اور قابلِ فہم بات

مشکل اصطلاحات کی جگہ عام فہم وضاحت، متعلقہ لنکس اور وہ سوالات جو مدد لینے سے پہلے پوچھنے چاہئیں۔

✓

خرچ بھی سامنے رہے

ہم پہلے مفت اور کم خرچ خدمات کی نشاندہی کرتے ہیں۔ کسی خدمت کا انتخاب کرنے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ اس میں کیا شامل ہے اور کل خرچ کتنا ہوگا۔

✓

جتنا ہمارا کام ہے، اتنی ہی بات

ہم معلومات اور متعلقہ اداروں تک پہنچنے میں رہنمائی دیتے ہیں۔ آپ کے مخصوص معاملے پر قانونی رائے یا نمائندگی کے لیے مجاز ماہر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔

آپ کے ممکنہ سوالات

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

رابطہ کرنے یا کسی خدمت کا انتخاب کرنے سے پہلے یہ جوابات دیکھ لیجیے۔

کیا PeopleLaw وکالت کی خدمات فراہم کرتا ہے؟
نہیں۔ PeopleLaw پر عمومی معلومات اور مدد دینے والے اداروں کے لنکس ملتے ہیں۔ ہم قانونی مشورہ نہیں دیتے، کسی کی نمائندگی نہیں کرتے اور امیگریشن درخواستیں تیار نہیں کرتے۔ اپنے معاملے پر رائے لینے کے لیے متعلقہ لائسنس رکھنے والے قانونی ماہر سے بات کریں۔
وکیل کی فیس ادا نہ کر سکوں تو کیا کروں؟
سب سے پہلے مفت یا رعایتی مدد کی شرائط معلوم کریں۔ Legal Aid Ontario، عدالتوں سے منسلک معلوماتی خدمات اور مفت ابتدائی مشاورت مفید ہو سکتی ہیں۔ ہر جگہ مدد کا دائرہ اور اہلیت الگ ہے۔ تفصیل ہماری مددگار اداروں کی فہرست میں دیکھی جا سکتی ہے۔
کیا اس ویب سائٹ کی کوئی فیس ہے؟
نہیں، یہاں معلومات پڑھنے اور لنکس استعمال کرنے کی کوئی فیس نہیں۔ جن اداروں کے لنکس دیے گئے ہیں وہ اپنے اخراجات اور شرائط خود طے کرتے ہیں۔ کام شروع کروانے سے پہلے پوری فیس پوچھ لیجیے؛ مفت پہلی ملاقات کے بعد مزید کام کی فیس ہو سکتی ہے۔
کیا یہ معلومات صرف مسی ساگا کے لیے ہیں؟
ہم مسی ساگا میں ہیں، لیکن خاندانی معاملات کی معلومات پورے اونٹاریو کے قانون سے متعلق ہیں۔ امیگریشن کے لنکس کینیڈا کی وفاقی حکومت کے ہیں۔ البتہ کسی مقامی خدمت سے فائدہ اٹھانے کی شرط آپ کے رہائشی علاقے سے بھی جڑی ہو سکتی ہے۔
پہلے پیغام میں کیا لکھوں؟
بس یہ بتا دیجیے کہ سوال کس موضوع پر ہے اور آپ کس طرح کی معلومات یا مدد تلاش کر رہے ہیں۔ شناختی دستاویزات، درخواست نمبر، بینک یا مالی ریکارڈ اور تفصیلی کیس فائلیں نہ بھیجیں۔ ہم سے رابطہ کرنے سے آپ ہمارے قانونی مؤکل نہیں بن جاتے۔
اگر آخری تاریخ قریب ہو یا مجھے خطرہ ہو تو؟
ہمارے جواب کا انتظار نہ کیجیے۔ عدالتی کارروائی، امیگریشن یا اپیل کی مدت ختم ہونے والی ہو تو فوراً مجاز قانونی ماہر سے مدد لیجیے۔ کینیڈا میں آپ یا کسی اور کی جان یا سلامتی کو فوری خطرہ ہو تو 911 پر کال کریں۔ ہم ہنگامی خدمات فراہم نہیں کرتے۔
اپنی بات مختصراً بتا دیجیے

معلومات چاہیے؟ ہم سے رابطہ کریں۔

یہ واضح ہونا ضروری نہیں کہ کون سا قانون لاگو ہوتا ہے۔ اپنا عمومی سوال بتائیے؛ ہم متعلقہ معلومات اور مدد کے ذرائع کی نشاندہی کر سکتے ہیں۔

کچھ لنکس پر معلومات دوسری زبان میں ہو سکتی ہیں۔ متعلقہ ادارے سے پوچھیے کہ آپ کی زبان میں مدد مل سکتی ہے یا نہیں۔

معلومات چاہیے؟ رابطہ کریںفون کریں ↗